World
سڈنی میں زیرِ تعمیر عمارت گر گئی، 2 افراد شدید زخمی
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے علاقے الٹیمو میں پیر کی صبح ایک پیٹرول پمپ کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ اچانک منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
مصنف Naila Abbas28K بار پڑھا

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے علاقے الٹیمو میں پیر کی صبح ایک پیٹرول پمپ کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ اچانک منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں 60 سالہ اور 30 سالہ 2 افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں نکال کر مختلف اسپتالوں میں تشویش ناک حالت میں منتقل کر دیا گیا۔
ملبہ پیٹرول پمپ پر کھڑی گاڑیوں پر بھی گرا جبکہ واقعے سے متاثر ہونے والے 5 دیگر افراد کا موقع پر ہی طبی معائنہ کیا گیا تاہم انہیں اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔



