World
امریکی دعوے اور دھمکیاں نفسیاتی جنگ کی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں: ایران
ایران نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ ملک کے خلاف امریکی دعوے اور دھمکیاں نفسیاتی جنگ کی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔
مصنف Wajiha Naz87K بار پڑھا

ایران نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ ملک کے خلاف امریکی دعوے اور دھمکیاں نفسیاتی جنگ کی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کے الزامات دراصل نفسیاتی دباؤ ڈالنے کی ایک وسیع تر مہم کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے بار بار کیے جانے والے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔
دشمن کو اس کے وعدوں کا پابند بنانا ہوگا، ایرانی صدر


