امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے حوالے سے حالیہ مہینوں میں سخت بیانات دیے، تاہم کئی مواقع پر اپنی دھمکیوں میں نرمی بھی کی یا حملوں کو مؤخر کر دیا۔
28 فروری کو شروع ہونے والے تنازع کے بعد 80 سالہ ریپبلکن صدر کے ایران سے متعلق بیانات میں کئی بار اچانک تبدیلی دیکھی گئی، ٹرمپ نے متعدد مرتبہ ایران کی فوجی صلاحیتوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے جنگ میں کامیابی کا اعلان کیا، تاہم بعد میں جنگ کی مدت میں تبدیلی کی یا تہران کے خلاف مزید حملوں کی دھمکیاں دیں۔
17 جون کو ٹرمپ نے ایران کی نئی قیادت کو ’بہت سمجھدار‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان رہنماؤں کے مقابلے میں ’بہت کم شدت پسند‘ ہیں جو امریکی اور اسرائیلی حملوں میں مارے گئے، تاہم 8 جولائی کو ان کا لہجہ تبدیل ہو گیا اور انہوں نے کہا کہ میں اب ان سے مزید معاملہ نہیں کرنا چاہتا، وہ گھٹیا لوگ ہیں۔