معروف ماہرِ معاشیات اسٹیو ہینکے نے اس خیال کو مسترد کر دیا ہے کہ مصنوعی ذہانت جَلد ہی لاکھوں ملازمتیں ختم کر دے گی۔
اسٹیو ہینکے نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو بڑے پیمانے پر چلانے کے لیے پانی، بجلی اور مہنگے ڈیٹا مراکز سمیت بھاری سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے، اس لیے یہ انسانی افرادی قوت کا سستا متبادل نہیں بن سکتی۔
انہوں نے کہا کہ کمپنیاں اسی وقت ملازمین کو تبدیل کریں گی جب مصنوعی ذہانت کی لاگت انسانوں کو تنخواہیں دینے سے کم ہو گی لیکن موجودہ حالات میں ایسا نہیں ہو سکتا۔