World
سینٹکام نے ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئے ماہرین سے غیر روایتی تجاویز طلب کر لیں: امریکی میڈیا
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے فوجی تجزیہ کاروں سے ایران پر دباؤ بڑھانے اور اسے سزا دینے کے لیے نئی، تخلیقی اور غیر روایتی تجاویز طلب کر لیں۔
مصنف Wajiha Naz97K بار پڑھا

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے فوجی تجزیہ کاروں سے ایران پر دباؤ بڑھانے اور اسے سزا دینے کے لیے نئی، تخلیقی اور غیر روایتی تجاویز طلب کر لیں۔
امریکی میڈیا سی این این کی رپورٹ کے مطابق سینٹکام کے انٹیلیجنس شعبے کے ایک سینئر افسر نے گزشتہ بدھ کو ای میل کے ذریعے تجزیہ کاروں کے ایک بڑے گروپ سے اس حوالے سے تجاویز طلب کیں۔
امریکی میڈیا نے اس اقدام کو غیر معمولی کراؤڈ سورسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صدر ٹرمپ کو دستیاب محدود اور ممکنہ طور پر غیر مقبول آپشنز کی عکاسی کرتا ہے۔
ایران دشمن کی ہر دھمکی کو سنجیدہ لیتا اور دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بناتا ہے: قائم مقام ایرانی وزیرِ دفاع


