ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا سے مذاکرات کی تردید کر دی۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ فی الحال کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔ ایرانی مذاکراتی ٹیم کے تمام ارکان فی الوقت ایران میں ہیں۔
چین کشیدگی کم کرنے میں مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کشیدگی میں کمی کے لیے کوئی نئے ثالث سامنے نہیں آئے ہیں، فی الحال کسی وفد کی میزبانی کرنے کا ارادہ نہیں نہ ہم کسی کے مہمان بنیں گے۔
برطانیہ، بلغاریہ، یوکرین نے ایران جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی: اسماعیل بقائی