عمان نے منتخب ممالک کیلئے 14 روزہ مفت ٹورسٹ ویزہ متعارف کرا دیا
مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست 2026ء) سلطنت عمان نے سیاحت کے فروغ اور مختصر مدت کے دوروں کو آسان بنانے کے لیے نئے داخلہ قوانین کے تحت منتخب ممالک کے شہریوں کے لیے 14 روزہ مفت ٹورسٹ ویزہ متعارف کرا دیا، نئی سہ

مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست 2026ء) سلطنت عمان نے سیاحت کے فروغ اور مختصر مدت کے دوروں کو آسان بنانے کے لیے نئے داخلہ قوانین کے تحت منتخب ممالک کے شہریوں کے لیے 14 روزہ مفت ٹورسٹ ویزہ متعارف کرا دیا، نئی سہولت کے تحت اہل غیرملکی شہری بغیر کسی ویزہ فیس کے دو ہفتوں تک عمان میں قیام کرسکیں گے، ویزہ کی مدت ختم ہونے سے قبل اسے دیگر سیاحتی ویزہ کیٹیگریز میں بھی تبدیل کیا جا سکے گا۔ گلف نیوز کے مطابق یہ تبدیلیاں رائل عمان پولیس کے فیصلے نمبر 109/2026 کے تحت متعارف کرائی گئی ہیں، جسے انسپکٹر جنرل آف پولیس اینڈ کسٹمز لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشریقی نے جاری کیا، نئے ضوابط سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے اگلے روز سے نافذ العمل ہو گئے ہیں، نئے ضوابط کے نفاذ کے ساتھ سابقہ قواعد کی وہ تمام شقیں بھی ختم تصور ہوں گی جو ان نئی ہدایات سے متصادم تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ نئے قواعد کے تحت متعلقہ حکام کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اپنی جانب سے مقرر کردہ شرائط کے تحت منتخب ممالک کے شہریوں کو 14 روزہ مفت سیاحتی ویزہ جاری کریں، اس ویزہ کی کوئی فیس مقرر نہیں کی گئی اور سرکاری شیڈول کے مطابق اس کی فیس صفر عمانی ریال رکھی گئی ہے۔



