World
امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، امریکی میڈیا
امریکی اخبار کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دیدیا، امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کا نیا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
مصنف Adnan Tabish72K بار پڑھا

امریکی اخبار کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دیدیا، امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کا نیا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ یہ حملے اس ویک اینڈ پر متوقع ہیں، جس میں ایرانی توانائی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا آپشن موجودہے، جو کئی روز جاری رہ سکتے ہیں اور ان کا مقصد ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے۔
امریکی میڈیا کی امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے جنگ کو وسعت دینے کے لیے آپشنز تیار کر لیے ہیں، جس میں ایران کے میزائل تنصیبات کے خلاف 2 ہفتوں تک جاری رہنے والی شدید بمباری بھی شامل ہے۔
ہم صرف جیتنا چاہتے ہیں، ایران پر بہت سخت حملے جاری رکھیں گے: ٹرمپ


