امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر بہت سخت حملے جاری رکھے گا، واشنگٹن کا مقصد جنگ میں فتح حاصل کرنا ہے۔
ریاست میری لینڈ میں واقع کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم صرف جیتنا چاہتے ہیں، ہم بہت اچھا کر رہے ہیں، ہم اس قسم کی صورتِ حال میں جہاں تک ممکن ہو نرمی سے کام لینے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ایران کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاملہ بالکل سادہ ہے، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔