World
عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر حملہ، انجن روم کو نقصان کی اطلاعات
عمان کے ساحل کے قریب ایک ہی روز میں 2 بحری واقعات پیش آئے ہیں۔
مصنف Naila Abbas71K بار پڑھا

عمان کے ساحل کے قریب ایک ہی روز میں 2 بحری واقعات پیش آئے ہیں۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق لیما کے علاقے سے تقریباً 11 ناٹیکل میل شمال مشرق میں 1 آئل ٹینکر کو نامعلوم ہتھیار سے نشانہ بنایا گیا۔
حملے میں ٹینکر کے انجن روم کو نقصان پہنچا جس کے باعث جہاز اپنا کنٹرول کھو بیٹھا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔



