World
بھارتی فوج کی گاڑی اونٹ سے ٹکرا گئی، میجر ہلاک، 2 لیفٹیننٹ زخمی
بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جیسلمیر میں فوجی اسٹیشن کے قریب فوج کی اسپورٹس یوٹیلیٹی گاڑی اونٹ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 30 سالہ میجر حمزہ عارف جاں بحق جبکہ 2 لیفٹیننٹ زخمی ہو گئے۔
مصنف Naila Abbas73K بار پڑھا

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جیسلمیر میں فوجی اسٹیشن کے قریب فوج کی اسپورٹس یوٹیلیٹی گاڑی اونٹ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 30 سالہ میجر حمزہ عارف جاں بحق جبکہ 2 لیفٹیننٹ زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ جمعرات کی رات اس وقت پیش آیا جب 3 فوجی افسر شہر سے فوجی اسٹیشن واپس جا رہے تھے، فوجی عجائب گھر کے قریب ایک اونٹ اچانک گاڑی کے سامنے آ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی اس سے ٹکرا گئی۔
ٹکر کے بعد گاڑی تقریباً 5 بار الٹی اور 100 میٹر تک گھسٹتی چلی گئی، حادثے میں اونٹ بھی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کو حادثہ، 3 فوجی ہلاک


