World
غزہ: حماس کی غیر مسلح ہونے پر آمادگی کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی حملے، 2 فلسطینی شہید
غزہ امن منصوبے کے تحت حماس کی غیر مسلح ہونے پر آمادگی کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کئے، جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔
مصنف Wajiha Naz88K بار پڑھا

غزہ امن منصوبے کے تحت حماس کی غیر مسلح ہونے پر آمادگی کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کئے، جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وسطی غزہ کی صلاح الدین اسٹریٹ اور صابرہ محلے پر اسرائیلی حملوں میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق دیر البلح میں الاقصیٰ اسپتال کے قریب ایک عمارت پر حملے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔
اسرائیل نے ذمے داریاں پوری نہ کیں تو امن معاہدے پر عمل نہیں ہو گا: حماس


