استنبول میں آر 4 ملکوں کے وزرائے خارجہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا استنبول میں اجلاس ہوا، جس  میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مشرق وسطیٰ، خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی کارروائیاں یمن میں انسانی بحران کو مزید سنگین بنا رہی ہیں، سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں، خصوصاً شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔