ایرانی رہبرِ اعلیٰ کے نمائندے اور سینئر سفارت کار عبدالمجید حکیم الہٰی کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے گزشتہ ہفتے ملکی صدر کے ساتھ 7 گھنٹے طویل ملاقات کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی رہنما کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کو دور کرتے ہوئے سینئر ایرانی سفارت کار نے کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت بہت اچھی ہے اور وہ اپنے فرائض باخوبی انجام دے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران سینئر ایرانی سفارت کار سے پوچھا گیا کہ اگر مجتبیٰ خامنہ ای صحت مند ہیں تو منظرِ عام پر کیوں نہیں آ رہے؟