World
ٹرمپ کا امریکی تیل کی پیداوار بڑھانے کیلئے ڈیفنس پروڈکشن ایکٹ نافذ کرنے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیٹرولیم کی پیداوار، تیل صاف کرنے اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں کو قومی دفاع کے لیے ضروری قرار دے دیا۔
مصنف Wajiha Naz97K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیٹرولیم کی پیداوار، تیل صاف کرنے اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں کو قومی دفاع کے لیے ضروری قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے اس اقدام کے نتیجے میں فوسل فیول کے منصوبوں کے لیے وفاقی فنڈز کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
صدارتی یادداشت کے ذریعے ٹرمپ نے سرد جنگ کے دور کے ڈیفنس پروڈکشن ایکٹ (دفاعی پیداوار کے قانون) کی دفعہ 303 کا سہارا لیا، جس کے تحت امریکی حکومت تیل کی پیداوار، پائپ لائنوں، ذخیرہ گاہوں اور سمندری ٹرمینلز کے لیے مالی معاونت فراہم کر سکتی ہے۔
ایران جان بوجھ کر مڈٹرم الیکشن سے پہلے تیل مہنگا کر رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا پر الزام


