World
امریکا نے اسرائیلی دفاع پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالرز خرچ کر دیے: عباس عراقچی
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ 3 برس کے دوران اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالرز خرچ کیے۔
مصنف Wajiha Naz58K بار پڑھا

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ 3 برس کے دوران اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالرز خرچ کیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے دفاع میں امریکا نے خود اسرائیل سے زیادہ میزائل انٹرسیپٹرز داغے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کا تعلق باہمی فائدے پر مبنی نہیں۔



