اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ایران کی حکومت گرانے کو اسرائیل کا بنیادی مقصد قرار دیا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں سے ایرانی حکومت کا خاتمہ ممکن نہیں۔
عرب میڈیا پر شائع ایک خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے دورۂ اسرائیل اور گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کے بعد اپنے بیان میں تہران حکومت گرانے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے نئے حملوں میں شمولیت کے حوالے سے کوئی واضح یقین دہانی نہیں کروائی گئی لیکن نیتن یاہو ایران پر ایک بار پھر پرتشدد حملوں کی خواہش رکھتے ہیں۔