بحرین میں 23 کلوگرام منشیات اسمگلنگ کرنے کے الزام میں 11 غیرملکی گرفتار
منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر 2026ء) بحرینی حکام نے 11 ایشیائی باشندوں کو 23 کلوگرام منشیات اسمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بحرینی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف

منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر 2026ء) بحرینی حکام نے 11 ایشیائی باشندوں کو 23 کلوگرام منشیات اسمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بحرینی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن اینڈ فارنسک سائنس کے ماتحت اینٹی نارکوٹکس ڈائریکٹوریٹ نے پانچ الگ الگ کارروائیوں میں 11 ایشیائی باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔ حکام نے 23 کلوگرام سے زائد منشیات بھی برآمد کی ہیں، جن کی بازاری مالیت تقریباً 1 لاکھ 99 ہزار بحرینی دینار ہے۔ بحرینی حکام نے بتایا کہ تلاشی اور تفتیشی کارروائیوں، نیز معلومات اور شواہد اکٹھا کرنے کے نتیجے میں ان افراد کی نشاندہی ہوئی اور انہیں گرفتار کر لیا گیا جو ان پانچ واقعات میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی گئیں اور ضبط شدہ اشیاء کو محفوظ کر لیا گیااور ضروری قانونی کارروائی مکمل کرکے مقدمات پبلک پراسیکیوشن کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ بحرینی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن اینڈ فارنسک سائنس نے منشیات سے متعلق جرائم کے انسداد میں عوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ محکمہ انسداد منشیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے جرائم کے بارے میں کوئی بھی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں،تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی کی جاسکے۔ حکام نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اطلاع دینے والے کی شناخت مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھی جائے گی۔ واضح رہے کہ روان ہفتے بحرینی کریمنل کورٹ نے دو ایشیائی باشندوں کو تین سال قید کی سزا سنانے کا اعلان کیا تھے،جو اغوا اور چوری میں ملوث تھے ۔ بحرینی میڈیا کے مطابق ہائی کرمنل کورٹ نے دو ملزمان کو دو افراد پر حملہ کرنے، انہیں اغوا کرنے اور غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کے جرم میں سزا سنائی ہے اور ملزمان کو اس جرم کا بھی مرتکب قرار دیا گیا کہ انہوں نے متاثرین میں سے ایک کو چاقو دکھا کر دھمکایا اور زبردستی اس کا موبائل فون چھین لیا ۔



