World
فرانس: مصنوعی ذہانت سے لکھی کتابوں کیلئے ادبی انعام کا آغاز
فرانس میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے لکھی گئی کتابوں کے لیے ایک نئے ادبی انعام کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت کامیاب مصنف کی کتاب شائع بھی کی جائے گی۔
مصنف Naila Abbas68K بار پڑھا

فرانس میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے لکھی گئی کتابوں کے لیے ایک نئے ادبی انعام کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت کامیاب مصنف کی کتاب شائع بھی کی جائے گی۔
برطانوی اخبار گارجیئن کے مطابق ’پرکس پاسکل‘ نامی اس مقابلے میں مصنوعی ذہانت کے مختلف ذرائع، بشمول چیٹ جی پی ٹی، کلاڈ، جیمنائی اور لاما کی مدد سے تیار کردہ کتابیں پیش کی جائیں گی۔
دنیا بھر کے مصنفین اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں تاہم ان کی تحریریں فرانسیسی زبان میں ہونی چاہئیں اور ان کا حجم 10,000 سے 50,000 الفاظ کے درمیان ہونا ضروری ہے۔
مصنوعی ذہانت: انسانی رشتے بھی نگل جائے گی؟


