امریکا خاموشی سے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نے امریکی عہدیدار اور سینئر فوجی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا حوثی خطرات اور ایران کی براہِ راست دھمکیوں کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے فوجی اڈوں سے امریکی اہلکاروں کی موجودگی خاموشی سے کم کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹِم ہاکنز کا کہنا ہے کہ مختلف مشنز کے لیے آپریشنل تیاری بہتر بنانے کے لیے امریکی فوج معمول کے مطابق اہلکاروں اور ساز و سامان کی نقل و حرکت کرتی رہتی ہے اور سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے تفصیلات نہیں بتائی جاتیں۔