اماراتی سفارتکار لانا نسیبہ اقوام متحدہ کی سیکریٹری جنرل بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئیں۔ ابوظبی سے رپورٹ کے مطابق لانا نسیبہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک اقوام متحدہ میں اماراتی سفیر رہیں۔ 
سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے اعتراضات پر سیکریٹری جنرل کے انتخاب میں اتفاق رائے مشکل ہوتا ہے۔ کوسٹاریکا کی سابق نائب صدر ربیکا گرینسپین انتخابی دوڑ میں نمایاں امیدوار قرار پائی ہیں۔
اماراتی لانا نسیبہ نے اقوام متحدہ کی سربراہی کی مہم کیلئے اماراتی عہدے سے رخصت لے لی۔ لانا نسیبہ کے انتخاب سے مشرق وسطیٰ سے دوسری شخصیت اقوام متحدہ کی سربراہ بن سکتی ہے۔