خلیجی ممالک میں جنگ کا خدشہ، امریکا کی سفارت خانوں سے عملہ اور اہل خانہ نکالنے کی تیاری، رائٹرز کا انکشاف
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر 2026ء) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے بعد امریکا نے خلیجی ممالک میں قائم اپنے سفارت خانوں سے بعض اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو نکالن

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر 2026ء) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے بعد امریکا نے خلیجی ممالک میں قائم اپنے سفارت خانوں سے بعض اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو نکالنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ خطے میں دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع ہونے کے خدشات کے پیش نظر بعض سفارتی مشنز کیلئے لازمی انخلا کے احکامات جاری کرنے پر غور کر رہا ہے، جبکہ سعودی عرب میں امریکی سفارتی مشن سے بڑے پیمانے پر انخلا کا امکان بھی سامنے آیا ہے۔ رائٹرز نے بدھ 21 اکتوبر کو تین امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ محکمہ خارجہ خلیجی ممالک کے متعدد امریکی سفارت خانوں میں تعینات بعض اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کیلئے انخلا کے احکامات کی تیاری کر رہا ہے۔



