ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات میں ایک بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔ 
عرب میڈیا میں شائع کی گئی ایک خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان یورینیئم کی افزودگی اور ایران کے جوہری ذخیرے کے مستقبل پر اختلافات برقرار ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی سیکیورٹی عہدیدار محسن رضائی نے ایرانی جوہری مواد کو بیرون ملک منتقل کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ افزودہ یورینیئم کا ایک ذرہ بھی ایران سے باہر نہیں بھیجا جائے گا۔