World
فرانس میں بدامنی پر ٹرمپ کے بیانات ناقابلِ قبول و احمقانہ ہیں: میکرون کا سخت ردِعمل
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فرانس میں بدامنی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
مصنف Fatima65K بار پڑھا

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فرانس میں بدامنی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد اور لوٹ مار کے واقعات کا ذمے دار تارکینِ وطن کو ٹھہرایا ہے۔
ایمانوئل میکرون نے قطر کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کے فرانس کی حالیہ صورتِ حال سے متعلق بیانات پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس میں لوٹ مار کے واقعات کے بعد غلط معلومات پھیلائی گئیں، جس کے نتیجے میں غیر ملکی رہنماؤں سمیت متعدد شخصیات نے ناقابلِ قبول اور احمقانہ تبصرے کیے۔
مہنگائی کے خلاف دنیا بھر میں عوامی احتجاج، بہتر تنخواہیں اور سستی رہائش کا مطالبہ
فرانس میں پرتشدد مظاہرے، بعض علاقوں میں کرفیو نافذ، ایمرجنسی بھی لگائی جاسکتی ہے، وزیراعطم


