World
میری بیٹی نے 15 برس کی عمر میں قرآن کی تعلیم حاصل کی تھی: سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا انکشاف
امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم مخالف بیانیے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میں مسلمانوں کو محض مسلمان ہونے کی وجہ سے بدنام کرنے والوں سے تنگ آ چکا ہوں۔
مصنف Wajiha Naz86K بار پڑھا

امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم مخالف بیانیے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میں مسلمانوں کو محض مسلمان ہونے کی وجہ سے بدنام کرنے والوں سے تنگ آ چکا ہوں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سابق صدر نے جنوبی فلوریڈا کے ایک گرجا گھر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکیوں کو مسلمانوں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، اس حوالے سے انہوں نے قرآن مجید کی تعلیمات بھی بیان کیں۔
فرانس میں بدامنی پر ٹرمپ کے بیانات ناقابلِ قبول و احمقانہ ہیں: میکرون کا سخت ردِعمل


