قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دفاعی صنعتوں میں تعاون کے فروغ کیلئے ’’بدر‘‘ مفاہمتی یادداشت پر دستخط
دوحہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 21 اکتوبر 2026ء ) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دفاعی صنعتوں میں تعاون کے فروغ کیلئے ’’بدر‘‘ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی، مفاہمتی یاداشت کا مقصد اتحادی اور

دوحہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 21 اکتوبر 2026ء ) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دفاعی صنعتوں میں تعاون کے فروغ کیلئے ’’بدر‘‘ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی، مفاہمتی یاداشت کا مقصد اتحادی اور دوست ممالک کی ضروریات پوری کی جائیں گی، قطری وزارت دفاع کے اعلامیہ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دفاعی صنعتوں میں تعاون کے فروغ کے لیے ’’بدر‘‘ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں ’’بدر‘‘ کثیرالجہتی مفاہمتی یادداشت پر قطر، انڈونیشیا، پاکستان اور ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے درمیان دستخط کیے گئے۔ پاکستان کی وزارتِ دفاع، دفاعی پیداوار کی تنظیم اور ترک ایوانِ صدر کے تحت دفاعی صنعتوں کے ادارے نے بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کو فروغ دینے کے عزم کے تحت مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمان بن حسن الثانی شریک ہوئے۔ قطری وزارت دفاع کا اعلامیہقطر کے دارالحکومت دوحہ میں دفاعی صنعتوں میں تعاون کے فروغ کے لیے ’’بدر‘‘ مفاہمتی یادداشت پر دستخط’’بدر‘‘ کثیرالجہتی مفاہمتی یادداشت پر قطر، انڈونیشیا، پاکستان اور ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے درمیان دستخط کیے گئےپاکستان کی وزارتِ دفاع، دفاعی پیداوار کی… https://t.co/3BuqQBy2q3 pic.twitter.com/Qqwcq92Rtc— Ahmed Mansoor (@AhmedMansorReal) October 21, 2026 تقریب میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گولر اور انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع مارشل یوسف جوہاری بھی شریک ہوئے۔ ترک دفاعی صنعتوں کے ادارے (ایس ایس بی) کے صدر پروفیسر ہالوک گورگن نے بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ مفاہمتی یادداشت کا مقصد دفاعی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا اور چاروں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی دفاعی تربیت، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ مفاہمتی یادداشت جدید دفاعی ضروریات کے مطابق حل اور صنعتیں تشکیل دینے میں معاون ثابت ہوگی۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے والے ممالک کے لیے اس کی اہم اقتصادی اہمیت ہے۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت ہر ملک کی دفاعی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ مفاہمتی یادداشت کا مقصد تعاون، انضمام اور دفاعی صنعتی صلاحیتوں کو ترقی دینا ہے۔ دفاعی صنعتی صلاحیتوں کو اتحادی اور دوست ممالک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ترقی دی جائے گی۔



