سعودی عرب میں مساج سینٹر کے اندر نازیبا حرکات میں ملوث غیرملکی گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر 2026ء) سعودی حکام نے قصیم کے علاقے میں ایک مساج سینٹر میں نازیبا حرکات میں ملوث ایک غیرملکی شہری کو گرفتار کرلیا ہے ۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق قصیم ریجن کی پولیس نےکمیونٹی سیک

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر 2026ء) سعودی حکام نے قصیم کے علاقے میں ایک مساج سینٹر میں نازیبا حرکات میں ملوث ایک غیرملکی شہری کو گرفتار کرلیا ہے ۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق قصیم ریجن کی پولیس نےکمیونٹی سیکیورٹی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جنرل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر ایک غیر ملکی شہری کو گرفتار کیا ہے،جس پر الزام ہے کہ اس نے آرام اور جسمانی دیکھ بھال سینٹرمیں عوامی اخلاقیات کے منافی حرکات کا ارتکاب کیا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقائی میونسپلٹی کی جانب سے میونسپل ضوابط کے مطابق اس مرکز کے خلاف بھی سزاؤں کے نفاذ کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی حکام نے کل ریاض شہر میں چار غیرملکی افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا ،جن پر بھیک مانگنے کا الزام ہے ۔ سعودی اخبار السبق کے مطابق ریاض ریجن پولیس نے بھیک مانگنے کے الزام میں چار غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن کا تعلق بنگلہ دیش اور بھارت سے ہے۔ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مقررہ ضوابط کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ سعودی پبلک سیکیورٹی فورسز نے عطیہ دینے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے عطیات صرف سرکاری اور مجاز پلیٹ فارمز کے ذریعے ہی دیں۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ امداد واقعی ضرورت مند افراد تک پہنچے اور بھیک مانگنے کے عمل کی نادانستہ طور پر مالی معاونت نہ ہو۔ حکام نے مزید بتایا کہ یہ گرفتاریاں وزارت داخلہ کی جانب سے پبلک سیکیورٹی کے ذریعے بھیک مانگنے کے تمام طریقوں کے خلاف جاری کوششوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد عوامی مقامات پر اس رجحان کی روکنا ہے ۔



