World
مہنگائی کے خلاف دنیا بھر میں عوامی احتجاج، بہتر تنخواہیں اور سستی رہائش کا مطالبہ
مہنگائی کے خلاف دنیا بھر میں عوام سڑکوں پر نکل رہے ہیں، اسپین، اٹلی، فرانس، بیلجیئم، پرتگال اور یونان سمیت مختلف ممالک میں مظاہرے جاری ہیں۔
مصنف Shaukat Pirzada78K بار پڑھا

مہنگائی کے خلاف دنیا بھر میں عوام سڑکوں پر نکل رہے ہیں، اسپین، اٹلی، فرانس، بیلجیئم، پرتگال اور یونان سمیت مختلف ممالک میں مظاہرے جاری ہیں۔
یونان میں سڑکوں پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ تنخواہیں بہتر کی جائیں، سستی رہائش دی جائے اور تعلیم کے لیے فنڈز بڑھائے جائیں۔
سینیگال میں مہنگائی اور قوتِ خرید میں کمی کے خلاف مزدور ہڑتال پر چلے گئے، فرانس اور اٹلی میں مہنگے ایندھن، کم آمدنی اور بنیادی ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔



