فرانسیسی صدر میکرون نے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
عرب میڈیا کے مطابق شاہی محل پہنچنے پر سعودی ولی عہد نے فرانسیسی صدر کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور فرانس کے درمیان تاریخی اور تزویراتی تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق اس موقع پر مختلف شعبوں میں سعودی فرانسیسی شراکت داری کے فروغ پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔