World
پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ’بدر‘ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔
مصنف fahad35K بار پڑھا

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ’بدر‘ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔
ترک وزارتِ دفاع کے مطابق چاروں ممالک کے وزرائے دفاع نے بدھ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں معاہدے پر دستخط کیے۔
مفاہمتی یادداشت پر ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گولر، قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمان بن حسن الثانی، انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع یوسف جوہری اور پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دستخط کیے۔



