World
دہلی میں 30 فٹ لمبے کاکروچ کا پتلا نذرِ آتش، ابھیجیت دیپکے کا طنزیہ ردِعمل
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دسہرہ کے موقع پر راون، کمبھ کرن اور میگھناد کے پتلے جلانے کے ساتھ 30 فٹ لمبے کاکروچ کا پتلا بھی نذرِ آتش کر دیا گیا۔
مصنف Fatima43K بار پڑھا

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دسہرہ کے موقع پر راون، کمبھ کرن اور میگھناد کے پتلے جلانے کے ساتھ 30 فٹ لمبے کاکروچ کا پتلا بھی نذرِ آتش کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کاکروچ کا پتلا دہلی کے علاقے پتم پورہ میں دسہرہ کی تقریب کے دوران جلایا گیا۔ اس غیرمعمولی اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے بانی ابھیجیت دیپکے نے طنزیہ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
ابھیجیت دیپکے نے کاکروچ کا پتلا نذرِ آتش کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’مفت تشہیر کا شکریہ‘۔
دہلی احتجاج: سی جے پی کے بانی رہنما ابھیجیت دیپکے گرفتار، طلبہ رہنما نیہا بورا رہا


