World
جنوبی افریقا: تیراکی کے دوران شارک کا حملہ، خاتون ہلاک
جنوبی افریقا کے جنوب مشرقی ساحل پر تیراکی کے دوران شارک کے حملے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔
مصنف Wajiha Naz33K بار پڑھا

جنوبی افریقا کے جنوب مشرقی ساحل پر تیراکی کے دوران شارک کے حملے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین اور حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کو یہ حملہ کوگومپو سٹی میں واقع اورینٹ بیچ پر ہوا، جسے پہلے ایسٹ لندن کے نام سے جانا جاتا تھا۔
واقعے کے بعد بلدیاتی حکام نے قریبی ساحل بند کر دیا اور عوام کو پانی میں اترنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔
موج مستی میں مگن نوجوان پر شارک کا حملہ، ویڈیو وائرل


