World
کیا ایرانی فوج کے پاس فنڈز ختم ہو رہے ہیں؟
ایران نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی معیشت کے مکمل تباہ ہونے کا کوئی امکان نہیں، تاہم حکام نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی پابندیوں اور جنگ کے باعث ملک کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
مصنف Rubab Shakeel92K بار پڑھا

ایران نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی معیشت کے مکمل تباہ ہونے کا کوئی امکان نہیں، تاہم حکام نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی پابندیوں اور جنگ کے باعث ملک کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ ایران پر فوجی حملوں اور اس کی جنوبی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی سے ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
بریڈ کوپر کے مطابق امریکا نے ایران کی کم از کم 25 ارب ڈالرز کی خام تیل کی برآمدات روکنے کے ساتھ تقریباً 35 کروڑ ڈالرز کے کرپٹو کرنسی کے اثاثے بھی منجمد کرنے میں مدد دی۔
ایک گرام افزودہ یورینیم بھی ملک سے باہر نہیں جائے گا: محسن رضائی
سعودیہ اور حوثیوں نے ثالثی کی پیشکش کا جواب نہیں دیا، عباس عراقچی


