World
اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے ایران کی جانب پرواز کی: امریکی میڈیا
اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے ایک فوجی مشق کے دوران ایران کی جانب پرواز کی ہے۔
مصنف Wajiha Naz54K بار پڑھا

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے ایک فوجی مشق کے دوران ایران کی جانب پرواز کی ہے۔
امریکی میڈیا فوکس نیوز کے چیف فارن کوریسپونڈنٹ ٹری ینگسٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں نے رات گئے فوجی مشق کی، جس کے دوران لڑاکا طیاروں کو شام اور عراق کے اوپر سے ایران کی جانب بھیجا گیا۔
فوکس نیوز نے مبینہ فوجی مشق کے حوالے سے کسی ذریعے کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔
کیا امریکا ایران پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟


