خطے میں کشیدہ صورتحال؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے
تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 20 اکتوبر 2026ء ) خطے میں کشیدہ صورتحال میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے، دورے کا اہم ترین پہلو ایران امریکا کش

تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 20 اکتوبر 2026ء ) خطے میں کشیدہ صورتحال میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے، دورے کا اہم ترین پہلو ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کرنا ہے، امریکا ایران جنگ بندی کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہران کا یہ پانچواں سرکاری دورہ ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر خطے میں جاری کشیدگی اور باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے سرکاری دورے پر تہران پہنچ چکے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران میں اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی تعاون، بارڈر مینجمنٹ اور خطے کے مجموعی سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایرانی خبر رساں ادارے پریس ٹی وی اور بی بی سی کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ دورہ ایران کیلئے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی ایران پہنچے ہیں۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے فیلڈمارشل عاصم منیر کی آمد سے ایک گھنٹہ پہلے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اس ملاقات کا بنیادی مقصد دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ امریکا ایران جنگ بندی کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہران کا یہ پانچواں سرکاری دورہ ہے۔ اس سے قبل دو ستمبر کو دورہ ایران کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر مسعود پزشکیان، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی، پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف، وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور وزیرِ داخلہ سکندر مومنی سے ملاقاتیں ہوئی تھیں۔



