World
نئی دلی، 100 سالہ تاریخی مسجد 6 روز میں خالی کرنے کا نوٹس
بھارتی دارالحکومت نئی دلی ریس کورس کی 100 سال پرانی تاریخی مسجد کو 6 روز میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔
مصنف Aqib Ali100K بار پڑھا

بھارتی دارالحکومت نئی دلی ریس کورس کی 100 سال پرانی تاریخی مسجد کو 6 روز میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد وزیراعظم نریندر مودی کی سرکاری رہائش گاہ کے قریب واقع ہے۔
حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق نے ایک بیان میں کہا کہ کیا مسلم عبادت گاہوں کے ساتھ اب یہی معمول بنتا جا رہا ہے؟ اگر قانونی طور پر تسلیم شدہ مسجد کو بھی تحفظ فراہم نہیں کیا جا سکتا تو دوسری مساجد کےلیے کیا ضمانت باقی رہ جاتی ہے؟



