World
جنگی طیارے حوثی حملوں کے خلاف سعودی عرب کا دفاع کریں گے، برطانوی وزیر دفاع
برطانوی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ برطانیہ کے جنگی طیارے حوثی حملوں کے خلاف سعودی عرب کا دفاع کریں گے۔
مصنف Raza Muhammad21K بار پڑھا

برطانوی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ برطانیہ کے جنگی طیارے حوثی حملوں کے خلاف سعودی عرب کا دفاع کریں گے۔
ایک بیان میں برطانوی منسٹری آف ڈیفنس نے کہا کہ برطانیہ حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے روکنے کے لیے ٹائفون لڑاکا طیارے استعمال کرے گا۔
برطانوی وزیر دفاع کے مطابق دفاعی مشن سعودی عرب کے شہروں اور انفرا اسٹرکچر کو بچانے میں مدد دے گا، لڑاکا طیارے صرف دفاعی مشن میں شامل ہوں گے۔



