سعودی حکام نے بھیک مانگنے کے الزام میں چار بھارتی اور بنگلادیشی افراد کوگرفتار کرلیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر 2026ء) سعودی حکام نے ریاض شہر میں چار غیرملکی افراد کو گرفتار کرلیا ہے ،جن پر بھیک مانگنے کا الزام ہے ۔ سعودی اخبار السبق کے مطابق ریاض ریجن پولیس نے بھیک مانگنے کے الزام میں

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر 2026ء) سعودی حکام نے ریاض شہر میں چار غیرملکی افراد کو گرفتار کرلیا ہے ،جن پر بھیک مانگنے کا الزام ہے ۔ سعودی اخبار السبق کے مطابق ریاض ریجن پولیس نے بھیک مانگنے کے الزام میں چار غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن کا تعلق بنگلہ دیش اور بھارت سے ہے۔ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مقررہ ضوابط کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ سعودی پبلک سیکیورٹی فورسز نے عطیہ دینے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے عطیات صرف سرکاری اور مجاز پلیٹ فارمز کے ذریعے ہی دیں۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ امداد واقعی ضرورت مند افراد تک پہنچے اور بھیک مانگنے کے عمل کی نادانستہ طور پر مالی معاونت نہ ہو۔ حکام نے مزید بتایا کہ یہ گرفتاریاں وزارت داخلہ کی جانب سے پبلک سیکیورٹی کے ذریعے بھیک مانگنے کے تمام طریقوں کے خلاف جاری کوششوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد عوامی مقامات پر اس رجحان کی روکنا ہے ۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بھیک مانگنے والے افراد کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے ،جس کا مقصد معاشرے بھیک مانگنے کی رجحان کو روکنا ہے تاکہ عطیہ مستحق افراد تک پہنچایا جاسکے۔ واضح رہے کہ سعودی حکام نے آج عسیر کے علاقے میں ایک غیرملکی نوجوان کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا،جس پر 70 کلوگرام منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے ۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق عسیر کے علاقے میں اسپیشل روڈ سیکیورٹی فورسز نے ایک غیرملکی شہری کو گرفتار کیاہے، جو اپنی گاڑی میں چھپا کر 70 کلوگرام منشیات لے جا رہا تھا۔ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور اسے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



