World
ہیمر آف دی گاڈز کیا ہے؟ امریکا کا دشمن کے میزائلوں کو ناکارہ بنانے والے نئے ہتھیار کا تجربہ
امریکی فوج نے جدید الیکٹرانک وار فیئر سسٹم ’ہیمر آف دی گاڈز‘ (Hammer of the Gods) کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو دشمن کے نظام کو متاثر کر کے درست نشانے پر حملہ کرنے والے ہتھیاروں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مصنف Rubab Shakeel31K بار پڑھا

امریکی فوج نے جدید الیکٹرانک وار فیئر سسٹم ’ہیمر آف دی گاڈز‘ (Hammer of the Gods) کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو دشمن کے نظام کو متاثر کر کے درست نشانے پر حملہ کرنے والے ہتھیاروں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکی فوج کے مطابق یہ تجربہ جولائی کے وسط میں امریکا کے مغربی ساحل کے قریب سمندر میں Project Convergence Capstone 6 (PC-6) کے تحت کیا گیا۔
یہ اس نظام کے سمندری ورژن کا پہلا باضابطہ تجربہ تھا، جبکہ گزشتہ 2 برس کے دوران اس کے زمینی تجربات بھی کیے جا چکے ہیں۔
امریکا نے ایران کے میزائل ذخیروں پر 2 ہزار پاؤنڈ کے درجنوں بم گرائے، امریکی میڈیا 


