World
عراقچی نے مصر کی بندرگاہ پر حملہ اسرائیل کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مصر کی بندرگاہ پر دو جہازوں کو ڈرونز سے نشانہ بنائے جانے کے عمل کو اسرائیل کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا۔
مصنف Adnan Tabish34K بار پڑھا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مصر کی بندرگاہ پر دو جہازوں کو ڈرونز سے نشانہ بنائے جانے کے عمل کو اسرائیل کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا۔
اپنے بیان میں ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم سب کو اسرائیل کی ایسی سازشوں اور فالس فلیگ آپریشنز سے خبردار رہنا چاہیے جو خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کے لیے ہیں۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خطرہ واضح اور مشترکہ ہے جو کہ مسلمانوں کے اتحاد کو لاحق ہے۔



