World
کولمبیا: غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے سے 14 افراد ہلاک، 7 زخمی
کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے سے 14 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔
مصنف Naila Abbas85K بار پڑھا

کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے سے 14 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق حادثہ صوبہ نارینو کی بلدیہ سانتا باربرا دے ایسکواندے کے دیہی علاقے چامبیرو میں پیش آیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبے کے گورنر لوئس الفونسو ایسکوبار نے بتایا ہے کہ امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
مشرقی کانگو میں کان بیٹھ گئی، 200 سے زائد افراد ہلاک


