World
غلاموں کی تجارت، دورۂ گیانا میں کنگ چارلس کو معافی مانگنے کے مطالبات کا سامنا ہو گا؟
برطانوی شاہ چارلس کے آئندہ ہفتے گیانا کے دورے سے قبل بحرِ اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت میں برطانیہ کے کردار پر باضابطہ معافی مانگنے کے مطالبات زور پکڑ گئے۔
مصنف Naila Abbas57K بار پڑھا

برطانوی شاہ چارلس کے آئندہ ہفتے گیانا کے دورے سے قبل بحرِ اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت میں برطانیہ کے کردار پر باضابطہ معافی مانگنے کے مطالبات زور پکڑ گئے۔
شاہ چارلس نے 27 اکتوبر کو بہاماس سے اپنے دورۂ کیریبین کا آغاز کرنا ہے جس میں گیانا بھی شامل ہے، گیانا جنوبی امریکا کی سر زمین پر واقع برطانیہ کی واحد سابق نو آبادی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے آئی ٹی وی کے مطابق شاہ چارلس کے اس دورے میں اہم چیلنج گیانا کی جانب سے برطانیہ کے نوآبادیاتی ماضی پر ہرجانے کا مطالبہ ہے۔
شاہ چارلس سے پاکستانی کرکٹرز و چیئرمین پی سی بی کی ملاقات


