World
گفٹ اسکیم کی دستاویزات میں ٹال مٹول، اوورسیز پاکستانی پریشان، اسحاق ڈار سے نوٹس لینے کی اپیل
کار ایکسپورٹر ایسوسی ایشن فار پاکستان کے صدر انجینئر راشد محمود اعوان نے خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں گفٹ اسکیم کی دستاویزات کی تصدیق میں مبینہ ٹال مٹول پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و
مصنف عرفان صدیقی93K بار پڑھا

کار ایکسپورٹر ایسوسی ایشن فار پاکستان کے صدر انجینئر راشد محمود اعوان نے خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں گفٹ اسکیم کی دستاویزات کی تصدیق میں مبینہ ٹال مٹول پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
اسحاق ڈار کو ارسال کردہ خط میں انہوں نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی مقررہ شرائط کے تحت گفٹ اسکیم یا ٹرانسفر آف ریزیڈنس (ٹی آر) کے ذریعے پاکستان گاڑیاں بھیجتے ہیں، تاہم دستاویزات کی تکمیل میں غیر ضروری رکاوٹیں مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔



