سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں ایسا ممکنہ طریقۂ کار دریافت کیا ہے جو یہ سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے کہ کائنات اربوں سال سے مستحکم کیسے ہے؟
نئی تحقیق کے نتائج کے مطابق کوانٹم فیلڈز اپنے اردگرد موجود دوسری فیلڈز کے ساتھ تعامل کے باعث اپنی موجودہ توانائی کی حالت میں قید ہو سکتی ہیں اور محققین نے اس عمل کو ’کاسمک لاک ڈاؤن‘ کا نام دیا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ عمل کائنات کی بنیادی ساخت میں بعض خطرناک کوانٹم تبدیلیوں کے امکان کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔
یہ تحقیق برطانیہ کی یونیورسٹی آف پورٹس ماؤتھ اور امریکا کی سائراکیوز یونیورسٹی سے وابستہ محققین سمیت ایک بین الاقوامی ٹیم نے کی ہے جس کے نتائج سائنسی جریدے ’جرنل آف کوسمولوجی اینڈ ایسٹروپارٹیکل فزکس‘ میں شائع ہوئے ہیں۔