World
پولینڈ: روسی میزائل دھماکے کے بعد نیٹو کے جنگی طیارے الرٹ
روس کا ایک میزائل پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہونے اور گر کر پھٹنے کے بعد نیٹو نے اپنے جنگی طیارے فوری طور پر الرٹ کر دیے۔
مصنف Wajiha Naz32K بار پڑھا

روس کا ایک میزائل پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہونے اور گر کر پھٹنے کے بعد نیٹو نے اپنے جنگی طیارے فوری طور پر الرٹ کر دیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی صبح پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والا یہ میزائل روس کی جانب سے رات بھر یوکرین پر کیے گئے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کا حصہ تھا۔
ان حملوں میں بچوں سمیت تقریباً 8 شہری ہلاک جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
نیٹو کے ترجمان کے مطابق میزائل کی نشاندہی ہوتے ہی پولینڈ سمیت اتحادی ممالک نے ایف-16 جنگی طیارے، فضائی ایندھن فراہم کرنے والا طیارہ اور فضائی نگرانی کے لیے ابتدائی انتباہی طیارہ بھی فوری طور پر فضا میں روانہ کیا۔
نیٹو نے بہت مایوس کیا، ایران جنگ میں ہمیں کسی کی ضرورت نہیں تھی: ٹرمپ


