World
امریکا کو بے گناہ ایرانیوں کا خون بہانے کی قیمت چکانی ہو گی: باقر قالیباب
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقرقالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کو بے گناہ ایرانیوں کا خون بہانے کی قیمت چکانی ہو گی۔
مصنف Adnan Tabish50K بار پڑھا

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقرقالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کو بے گناہ ایرانیوں کا خون بہانے کی قیمت چکانی ہو گی۔
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا ہر روز اپنے ہاتھ نئے جرم سے گندے کررہا ہے۔ میناب کے بعد امریکا نے قیشم جزیرے میں رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی یہ عادت بن گئی ہے کہ جب میدان جنگ میں اسے ضرب لگتی ہے تو وہ ایران کے بے گناہ شہریوں کا خون بہاتا ہے مگر اسے اس کی قیمت چکانی ہوگی۔



