بھارتی شہر حیدر آباد کی سائبر کرائم پولیس نے طلبہ کے حالیہ احتجاج کے دوران وزیرِ اعظم نریندر مودی سے متعلق توہین آمیز ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے کے الزام میں میٹا انڈیا کے سربراہ ارون سرینواس سمیت متعدد فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمات 2 شکایت گزاروں ایس اراوند ریڈی اور ٹی سائی کرن گوڑ کی درخواست پر درج کیے گئے ہیں۔
درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ انسٹاگرام پر بھارتی وزیرِ اعظم مودی کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جا رہی تھیں جن کے ساتھ توہین آمیز اور نازیبا تبصرے بھی کیے گئے۔