World
سوشل میڈیا پر مخالف پوسٹس پر سربراہ میٹا انڈیا سمیت متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج
بھارتی شہر حیدر آباد کی سائبر کرائم پولیس نے طلبہ کے حالیہ احتجاج کے دوران وزیرِ اعظم نریندر مودی سے متعلق توہین آمیز ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے کے الزام میں میٹا انڈیا کے سربراہ ارون سرینواس سمیت متعدد فیس
مصنف Naila Abbas88K بار پڑھا

بھارتی شہر حیدر آباد کی سائبر کرائم پولیس نے طلبہ کے حالیہ احتجاج کے دوران وزیرِ اعظم نریندر مودی سے متعلق توہین آمیز ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے کے الزام میں میٹا انڈیا کے سربراہ ارون سرینواس سمیت متعدد فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمات 2 شکایت گزاروں ایس اراوند ریڈی اور ٹی سائی کرن گوڑ کی درخواست پر درج کیے گئے ہیں۔
درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ انسٹاگرام پر بھارتی وزیرِ اعظم مودی کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جا رہی تھیں جن کے ساتھ توہین آمیز اور نازیبا تبصرے بھی کیے گئے۔
بانی کاکروچ جنتا پارٹی ابھیجیت دیپکے سے بی جے پی میں شمولیت کا مطالبہ
مودی کیخلاف پوسٹس پر دہلی پولیس کا کریک ڈاؤن، متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو نوٹس جاری


