امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ کے حوالے سے اپنے مشیروں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے پریشان ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایرانیوں کو کسی معاہدے پر راضی کرنا اتنا مشکل ہو گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر کی پریشانی کی وجہ یہ ہے کہ اتنا وقت گزر جانے کے بعد بھی ایران امریکا جنگ کی حکمتِ عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر ان کے مشیروں کے درمیان  اتفاقِ رائے قائم نہیں ہو رہا۔
ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل بنانے کی اجازت نہیں دی: فنانشل ٹائمز