World
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں امن کے 20 نکاتی منصوبے کے اہم نکات کیا ہیں؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ حماس اور دیگر مسلح گروہوں کے ہتھیار ڈالنے کے معاہدے پر اتفاق کے بعد غزہ میں امن کے لیے تیار کیے گئے 20 نکاتی منصوبے پر عمل درآمد شروع ہو گیا، اسرائیلی فوج مرحلہ وار غزہ سے انخلاء
مصنف Naila Abbas60K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ حماس اور دیگر مسلح گروہوں کے ہتھیار ڈالنے کے معاہدے پر اتفاق کے بعد غزہ میں امن کے لیے تیار کیے گئے 20 نکاتی منصوبے پر عمل درآمد شروع ہو گیا، اسرائیلی فوج مرحلہ وار غزہ سے انخلاء کرے گی۔
صدر ٹرمپ نے اس پیش رفت کو ’تاریخی معاہدہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے غزہ کے لیے میرے 20 نکاتی منصوبے پر عمل درآمد کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اعلان امریکا کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے تقریباً 9 ماہ بعد سامنے آیا ہے جبکہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار تھے۔
اسرائیل نے ذمے داریاں پوری نہ کیں تو امن معاہدے پر عمل نہیں ہو گا: حماس
’غزہ ہمارا ہے‘، فلسطینیوں کا امریکی صدر ٹرمپ کی اے آئی ویڈیو کا منہ توڑ جواب
امریکا کے قبضے کے بعد غزہ کیسا ہو گا؟ ٹرمپ نے اے آئی ویڈیو جاری کر دی


